• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے ،ولید اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ولید اقبال نے کہا ہے کہ جلد اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے فیصل واوڈا کے جوتا رکھنے سے پارٹی پالیسی کا کوئی تعلق نہیں یہ ان کاذاتی فعل تھا، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ اپوزیشن آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کرے ۔اس لئے وزرا کا رویہ سخت ہوگیا، رہنما مسلم لیگ نون مائزہ حمید نے کہا کہ فیصل واوڈانے پروگرام میں میز پرجوتارکھ کر بچکانہ عمل کیا ۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ اپوزیشن آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کرے ۔اس لئے وزرا کا رویہ سخت ہوگیا ۔یہ آرمی ایکٹ معاملے پرشاباشی چاہتے تھے ۔پی ٹی آئی حکومت میں آگئی لیکن ان کا کوئی نظریہ نہیں ا س لئے یہ مسلسل ناکام ہورہی ہے ۔
تازہ ترین