آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث شاگرد گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ٹیچر کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کرنے والا سفاک قاتل اس کا اپنا شاگرد نکلا۔

سرجانی انوسٹی گیشن پولیس نے 5 جنوری کو سیکٹر36 بی میں 3 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث 19 سالہ محسن سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مقتولہ کا پڑوسی تھا جبکہ مقتولہ ملزم کی ٹیوشن ٹیچر بھی تھی، واقعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوا اور مقتولہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

مقتولہ یاسمین نے ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

واقعہ کو قتل کی شکل دینے کے لیے ملزم نے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کیا اور گھر آگیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید