• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹوکس ڈٹ گئے،انگلینڈ کے پروٹیز کیخلاف 4وکٹ پر 224رنز

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر پروٹیز بولرز کے آگے دیوار بن گئے۔ ساتھی کھلاڑی اولی پوپ کے ساتھ جاری 76 رنزکی ناقابل شکست شراکت کی وجہ سے مہمان ٹیم پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے پہلے روز قدرے ٹاپ پر آگئی۔ دونوں بالترتیب 38 اور 39 پر ناٹ آئوٹ ہیں اور انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے خاتمہ پر 4 وکٹیں کھوکر 224 رنزبنالئے ہیں، جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اوپنرز کراولی اور ڈوم سبلی نے پہلا سیشن بنا کسی نقصان کے گزار کر درست ثابت کردیا۔ لنچ کے بعد جنوبی افریقا کوپہلی کامیابی70 کے مجموعہ پر ڈوم سبلی کی شکل میں ملی وہ 36 رنزبناسکے،انگلش بیٹسمین سلو پچ پر انتہائی محتاط رہے لیکن 65 ویں اوور میں 148 تک پہنچتے پہنچتے اس کی 4 اہم ترین وکٹیں گرگئیں۔ کراولی44، جو ڈینلی 25 اور کپتان جو روٹ 27 رنزبناکر لوٹے تو میزبان بولرز حاوی تھے اس کے بعد اسٹوکس اور پوپ نے اگلے 25 اوورز کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔
تازہ ترین