• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی سی ٹی اوکےتبادلےتک پولیس،حکومتی تقریبات کابائیکاٹ کریں گے

لاہور(دی نیوز رپورٹر،پ ر)صدر لاہور پریس ارشد انصاری کی زیر صدارت کرائم رپورٹرز اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس لاہورپریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب پولیس اور حکومت کے خلاف آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کیاگیا، لاہورپریس کلب کی جانب سےجاری پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ حکومت اور پولیس کی تقریبات کابائیکاٹ کیاجائےگا،کرائم رپورٹرز کسی پولیس کارروائی کی جعلی خبریں نہیں دیں گے۔ یہ بھی اعلان کیاگیاکہ اگر کوئی رپورٹر پولیس کارروائی کی خبر دے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ سی ٹی او لاہور لیاقت ملک کے تبادلے تک صحافی اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سیکریٹری لاہورپریس کلب بابرڈوگر، ایل پی سی کی گورننگ باڈی کے اراکین، حسنین چوہدری، پی ایف یوجےکےخزانچی ذوالفقارعلی مہتو، سینئرکرائم رپورٹر احمد فراز، مجاہدشیخ، دیبا بٹ، میاں عابد، بابرخان، آصف چوہدری، ثاقب بٹ، سلمان قریشی، شیراز نثار، نعمان شیخ، حماد شیخ، احمرکھوکھر اور کئی دیگر صحافی شامل تھے۔
تازہ ترین