• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پاکستان بار کونسل نے سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کونسل کا اجلاس اٹارنی جنرل انور منصور خان کی زیرِ صدارت ہوا جس میں عابد ساقی ایڈووکیٹ بلامقابلہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔

منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد ساقی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ سینسر شپ آزادیٔ اظہار کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی کی جنگ میں میڈیا کے ساتھ ہیں، اس سال وکلاء ایسے کسی ایشو پر ہڑتال نہیں کریں گے جس سے عوام کا حق متاثر ہو۔

یہ بھی پڑھیئے: مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل غیرآئینی قرار

عابد ساقی ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے عدلیہ، بار کونسل اور قانون سازوں کے ممبران ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین