• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل نے ٹی او آرز مسترد کردیے

Pakistan Bar Council Rejects Tors
پاکستان بار کونسل نے پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے موجودہ ٹی او آرز مسترد کردیے۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل کا اجلاس وائس چیئرمین فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں بیرسٹر فروغ نسیم نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں 7دن کے اندر ٹی او آرز پر اتفاق رائے کریں، سپریم کورٹ وزیراعظم کے خط کو184 کے تحت سوموٹو میں تبدیل کرے اور از خود کمیشن تشکیل دے،انکوائری1956 ءکے ایکٹ کے تحت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کی انکوائری پر سوال اٹھیں گے، یہ ادارے آزادانہ کام نہیں کر سکتے، وزیراعظم اور ان کا خاندان جلد اس بحران سے نکل آئے اور مسئلہ حل ہو جائے۔

فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوتو سپریم کورٹ خود کمیشن اورٹی او آر بنادے، اس حوالے سے پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے نئے قانون کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین