پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر سندھ بار کونسل (ایس بی سی) نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، سندھ بھر میں وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
سندھ بارکونسل کے مطابق وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
وکلاء نے جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کرلیے ہیں، اجلاس جنرل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے لائسنس معطل کرنے کے حکم نامے سے متعلق ہوگا۔
وکلاء کے مطابق جنرل باڈی اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔