• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ میں کوئی اختلاف نہیں، خواجہ اظہار کا مصطفیٰ کمال کو جواب

متحدہ میں کوئی اختلاف نہیں، خواجہ اظہار کا مصطفیٰ کمال کو جواب


متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پاک سرزمین پارٹی( پی ایس پی ) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو جواب دے دیا۔

ایک بیان میں خواجہ اظہار نے کہاکہ ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں ،مصطفیٰ کمال اپنی سیاست پر غور کریں۔

انہوں نے مصطفیٰ کمال کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس طرز کی سیاست میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہاکہ خالد مقبول صدیقی ہمارے کنوینر ہیں اور ہم ان کی رہنمائی میں کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل کراچی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا تھاکہ استعفے کا نام لے کرکراچی والوں کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے، عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ اب حقیقی بن گئی ہے ،یہ لوگ اب خالد مقبول صدیقی کو ہٹاکر امین الحق کو لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین