• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں ہم حج سستا کرسکیں،نور الحق قادری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حکومت کی جانب سے حج سستانہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم حج سستا کرسکیں۔ پیکج میں اضافہ کی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا بھی ہے،سیاسی دبائو ہے سارا کوٹہ سرکاری کردوں،جلد حج پالیسی کااعلان کیاجائیگا۔بہت جلد حج پالیسی تیارکرکے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائیویٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن ٟہوپ کے زیر اہتمام عہد یداروں کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تنظیم ہوپ کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔اپنے خطاب می پیر نور الحق قادری کا کہنا تھاکہ کاش ہم سستا حج کرواسکتےجب وزیر اعظم نے مجھے وزیر مذہبی امور بنایا تو ان سے اس وزارت سے بچنے کی کوشش کی،حجاج کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے۔یہ دو دھاری تلوار ہے اگر کوتاہی ہوئی تو اسکی بڑی پکڑ ہے،حج آپریٹرز کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی شکایات ہیں۔حج منیجمنٹ کے طور پر انتہائی مشکل کام ہے۔
تازہ ترین