• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی آئن لائن بکنگ کا آغاز

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی آئن لائن بکنگ کا آغازہوگیا


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 500 سو روپے والے ٹکٹس ابتدائی طور پر بک ہونا شروع ہوئے ہیں، جبکہ اپ لوڈنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بکنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔

لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27جنوری کو ہوں گے جس کے لیے پہلے ہی لمحے میں جنرل انکلوژرز سولڈ آؤٹ شو ہونے لگے، پانچ سو ، ہزار، دو ہزار اور چار ہزار روپے والے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی آئن لائن بکنگ کا آغاز
پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ کی قیمتیں

ذرائع کا بتانا ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹکٹس کے حصول کے لیے کوشاں دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے سینٹرز پر 21 جنوری سے دستیاب ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شائقین نے گہری دلچسپی لی جس کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ اس بار کم رکھے گئے ہیں۔

پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی آئن لائن بکنگ کا آغاز
پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے ان سینٹرز پر دستیاب ہونگے۔ 

دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کی درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 50 اور 100 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریزمیں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین