آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آٹے کی قیمتوں میں استحکام، وزیراعظم نے اقدامات اٹھالیے، فردوس اعوان

آٹے کی قیمتوں میں استحکام، وزیراعظم نے اقدامات اٹھالیے، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے وزیراعظم نے اقدامات اٹھالیے ہیں۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے آٹے کی قیمت نیچے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے من مانی کرنے پر فلور ملز کے  خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آٹا، گندم کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید