آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جے یو آئی کی جانب سے بدامنی اور پولیس زیاتیوں کے خلاف احتجاج

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل جیکب آباد کی جانب سے بدامنی اور پولیس کی زیاتیوں کے خلاف دفتر سے احتجاجی جلوس تعلقہ صدر عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری،مولانا شبیر شیخ،صدیق رواہی،حافظ عبدالغفار جکھرانی کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بدامنی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے چوری کی آئے روز وارداتوں کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شکایت کرنے والوں کو پریشان کیا جا رہا ہے پولیس تلاشی کے بہا نے تھانے لے جاتی ہے اور رشوت نہ دینے پر چالان کیا جاتا ہے۔ تحقیقات میں کیس جھوٹے ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ ایس ایچ او گڑھی خیرو کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہر میں امن قائم کرایا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید