• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات، پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات، پاکستانی وفد چین پہنچ گیا


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے ساتھ 3 روزہ مذاکرات 21 جنوری سے شروع ہوں گے۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف وفود کے درمیان بیجنگ میں 21 سے 23 جنوری کو ہونے والے مذاکرات فیس ٹو فیس ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں نیکٹا، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام شامل ہیں۔

پاکستان 8 جنوری کو پہلے ہی نظرثانی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجواچکا ہے، پاکستان وفد مذاکرات سے قبل 20 جنوری کو انٹرنل میٹنگ کرے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات کیے ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین