• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 دن میں پورے صوبے میں گندم دستیاب ہوگی، وزیر خوراک بلوچستان

10 دن میں پورے صوبے میں گندم دستیاب ہوگی، وزیر خوراک بلوچستان


وزیر خوراک بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے دس دن میں صوبے بھر میں گندم کی فراہم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے دس دن میں پورے صوبے میں وافر مقدار میں گندم دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی فراہمی کے لیے صوبے بھر کے بازاروں میں سیلز پوائنٹ لگائے جائیں گے۔

صوبائی وزیرخوراک نے خبردار کیا کہ کل سے ذخیرہ اندوزی کرنے والی ملز پر چھاپے مارکر گندم ضبط کرلی جائے گی۔

تازہ ترین