متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کےحل سے مشروط تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کی ایم کنور نوید جمیل نے بتایا کہ 4 ماہ پہلے وزیراعظم سیکرٹریٹ سےخبر آئی تھی کہ ایم کیوایم کوایک اور وزارت مل رہی ہےلیکن ان کی جماعت نے اس پر عدم دلچسپی ظاہر کی۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، شہری پریشانی سے دوچار ہیں، ہم اس میں قصوروار پیپلزپارٹی کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پیپلزپارٹی کو 8 وزارتیں واپس کرکے اتحاد ختم کیا تھا، وزارتیں ایم کیوایم کی ترجیح میں شامل نہیں ہیں۔