• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انسداد منشیات عدالت میں ریٹائرڈ جج تعینات کرنے کی خواہاں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ایک ریٹائرڈ سیشن جج کو تعینات کرنے کی خواہاں ہے جس کیلئے حال ہی میں اسلام آباد سے ریٹائر ہونے والے ان سیشن جج کا نام بھی تحریری طور پر بھجوایا گیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی اس خواہش کو مسترد کرتے ہوئے اپنی سمری میں پہلے سے دیئے گئے نام کو ہی بحال رکھا ۔ ذرائع نے حکومت کی اس خواہش پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی ریٹائرڈ سیشن جج کو ٹرائل کورٹ میں دوبارہ تعینات کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ یاد رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے زیرسماعت مقدمات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اس کے علاوہ ضمانت کے حصول کیلئے بھی ملزمان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈویژنل سطح پر قائم اس عدالت میں زیرسماعت مقدمات کی تعداد تقریباً چار سو ہے دسمبر کے شروع میں سردار محمد اکرم کے خوشاب تبادلے کے بعد سے اب تک کوئی نیا جج تعینات نہیں ہوا جس کی وجہ سے زیرسماعت مقدمات میں روزانہ صرف نئی تاریخ مل رہی ہیں۔
تازہ ترین