• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان ڈیووس روانہ ہو گئے


وزیرِ اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

ڈیووس میں وزیرِ اعظم عمران خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں عمران خان معاشی چیلنجز اور اصلاحات کے عمل پر بات کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ڈیووس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کو وزیرِ اعلیٰ سندھ کا خط

وزیرِ اعظم عمران خان کی 3 روزہ دورے کے بعد ڈیووس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی۔

تازہ ترین