• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز، سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

حمزہ شہباز، سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے


پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کے نائب صدر، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔

حمزہ شہباز کے ساتھ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہوئے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیئے: سعد و سلمان رفیق اسیرانِ جمہوریت ہیں، مریم نواز

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں 23 جنوری کی دوپہر 3 بجے ہو گا جس میں اب حمزہ شہباز اور سلمان رفیق شرکت کریں گے۔

تازہ ترین