• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر۔14 گرلز اینڈ بوائز لیژر فٹبال، حق اکیڈمی کی کامیابی

عبدالرحمٰن کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت حق اکیڈمی نے انڈر۔14 گرلز اینڈ بوائز لیژر لیگس فائیو۔اے۔سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

لیژر لیگز اور حق اکیڈمی کے اشتراک سے حق اکیڈمی گراؤنڈ پر انٹر اسکول انڈر۔14 گرلز اینڈ بوائز فائیو۔اے۔سائیڈ ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔

ایونٹ میں گرلز کی 6 اور بوائز کی 8 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر شرکت کررہی ہیں۔

گرلز کے میچز میں بے ویو اسکول نے ڈی سی ٹی او کو 4-2 سے شکست دی۔ زویا ذیشان، امشا خرم، عمارہ اور ماہ رخ نے فاتح ٹیم کے لیے ایک۔ایک گول اسکور کیا۔

ڈی سی ٹی او کی جانب سے زرینہ اور عمارہ نے گول کئے۔ فاتح ٹیم کی عمارہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں مین آف دی میچ زارا کے واحد گول کی بدولت میزبان حق اکیڈمی نے لنکس اسکول کو 1-0 سے شکست دے دی۔

بوائز لیگ کے پہلے میچ میں، ڈی سی ٹی او نے لیکول کو 6-0 سے ہرا دیا۔ بلال اور معیز نے فاتح ٹیم کیلئے 2,2 گول بنائے۔ بلال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ عبدالرحمٰن نے حق اکیڈمی کو ریکارڈ 4-1 سے کامیابی دلوائی جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

عبدالرحمٰن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں بھی حق اکیڈمی کے عبد الرحمٰن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گول کئے اور ڈیلسول کے خلاف کامیابی میں پانچ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 10-1 کی بڑی کامیابی دلوائی۔

عبدالرحمٰن اس میچ کے بھی ہیرو تھے، اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

سٹی پی اے ایف نے بے ویو کو 4-0 کے اسکور سے مات دے دی۔ فاتح ٹیم کے لیے عبدالرحمٰن حبیب نے ہیٹ ٹرک کی اور مین آف دی میچ رہے۔

حرا فاؤنڈیشن نے ڈیلسول کو 5-3 سے مات دی۔ طلحہ نے چار گول اسکور کئے۔

تازہ ترین