کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹی پی ایل کارپوریشن کے ذیلی ادارے ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کارگو موومنٹ کے اہم حصہ کے طور پر گوادر بندرگاہ سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام ٹی پی ایل ٹریکرکی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینے اور مارکیٹ میں جدید ترین IoT حل فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے۔ ٹی پی ایل ٹریکر جدید ترین کنٹینر سیکورٹی سلوشنز اور آپریشنل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان میں بانڈڈ کارگو کے لئے کنٹینر ٹریکنگ سروسز فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ ٹی پی ایل ٹریکرکے کنٹینر ٹریکنگ سلوشنز خلل اور چوری سے خبردار رہنے کے نظام فراہم کرتے ہیں۔ کنٹینر ٹریکنگ لاجسٹکس کارگو چوری کی روک تھام اور ڈرائیورز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹیلی میٹکس کے استعمال میں اہم کردار ادا کرے گا۔