• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) احتساب عدالت کے جج نے جعلی اکائونٹس کیس میں جاری نیب تحقیقات کے دوران ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے ۔ جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کو 12پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے سے متعلق جاری تحقیقات میں درخواست دائر کرتے ہوئے نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے ریکارڈ موصول ہو گیا ہے ، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ، عبد الغنی مجید ، حسین لوائی سے نئے ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات کرنی ہیں اورتینوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ، عدالت نے اعجاز ہارون ، عبد الغنی مجید اور حسین لوائی سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد اب نیب تفتیشی افسر اڈیالہ جیل میں ملزمان سے نئے ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات کرے گا ۔
تازہ ترین