• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال: دوستی سے انکار پر SHO کی لڑکی سے زیادتی

پنجاب کے شہر خانیوال میں دوستی سے انکار کرنے پر تھانیدار کی جانب سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خانیوال کے علاقے مخدوم پور کی رہائشی لڑکی بس ہوسٹس نے ایس ایچ او پر الزام لگایا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور اس سے دوستی کرنے کا خواہش مند تھا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اسے فحش اور دوستی کرنے کے میسیجز بھیجتا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: لڑکی کے ساتھ زیادتی پر جوڈیشل مجسٹریٹ برطرف

لڑکی کا الزام تھا کہ فحش میسیجز افشاء ہونے کے خوف کے باعث ایس ایچ او نے اس کے گھر پر چھاپا مارا اور اس کا موبائل قبضے میں لینے کے بعد اسے برہنہ کر کے ناچنے کو بھی کہا۔

ادھر متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی جانب سے ملنے والی مبینہ ویڈیو کو فرانزک آڈٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین