• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق گندم اور چینی برآمد کرنے پر پابندی لگائے،سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ممالک گندم اور چینی برآمد کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس فیصلے کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے بدھ کو پالیسی بیان میں کہا کہ پابندی نہ لگائی تو آئندہ سال ملک میں گندم اور چینی کا بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے ،وفاقی حکومت نے خود کہا ہے کہ ملک میں گندم کی قلت ہے اسے دیکھتے ہوئے وفاق پابندی لگائے،وفاق بیرون ملک چینی برآمد اورگندم درآمد کرنے پر بھی پابندی لگائے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ نیازی سرکار نے دس لاکھ ٹن چینی بیرون ممالک بھیجی،جس کی وجہ سے چینی مہنگی اور بحران ہوا ہے۔
تازہ ترین