• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل کیا جاسکتا ہے، امجد امین بوبی

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی نے ڈیوس ورلڈ اکنامکس فورم کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کشمیر پر ہونے والی بات چیت کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ، پاکستان، بھارت اور کشمیری رہنماؤں کے درمیان جنیوا،لندن یا امریکہ میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک مشترکہ کانفرنس بلائی جائے۔ امریکہ ثالثی کرنے کے بجائے سہہ فریقی مذاکرات کےلئے عملی اقدامات کرے۔ امجد امین بوبی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کوئی سرحدی تنازع نہیں۔ کشمیر ی عوام کسی تقسیم کشمیر کیے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے۔ امجد امین بوبی نے کہا اگر افعانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان، چین، برطانیہ، روس، فرانس کے مشترکہ مذاکرات طالبان کے ساتھ ہوسکتے ہیں تو خطے میں پائیدار امن کی خاطر کشمیر پر بھی سہ فریقی مذاکرات ہونے چاہئیں۔ امجد امین بوبی نے کہا بھارت کو مذاکرت پر لانے کے لئے اقوام متحدہ بھارت کو روڈ میپ دے۔ آگر بھارتی حکومت تعاون نہیں کرتی اس کے خلاف اقتصادی معاشی وسفارتی پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ بھارت کی ہٹ دھرمی آور ریاستی دہشت گردی مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
تازہ ترین