• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشنل سٹاف ریلوے کی مانیٹرنگ اور ریگولر کورس کی نگرانی کی ہدایت

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) وزارت ریلوے نے پاکستان ریلوے کو ٹرین حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہے وزارت ریلوے سے سی ای او ریلوے کے نام جاری مراسلے میں کہا کیا ہے کہ آپریشنل اسٹاف کی مانیٹرنگ اور ریگولر کورس کی نگرانی کی جائے۔کوچز کی مرمت اور چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ملک کے مختلف ریلوے سٹیشنوں اور شیڈوں پر سیفی سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔ لیول کراسنگ اور پٹریوں پر بلا ضرورت چلنے کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلائی جائےمراسلے میں بڑھتے ہوئے حادثات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جنوری 2019تا نومبر2019تک 225ٹرین حادثات ہوئےان حادثات کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔ وزارت ریلوے نے بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے سی ای او ریلوے کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ آپریشنل اسٹاف کے پاس سیفٹی آلات اور فرسٹ ایڈ کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین