• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 3 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے پٹھان والا میں گزشتہ شب 2 ملازمین زمیندار ذکاء اللّٰہ، اس کے بھائی شفقت اللّٰہ اور بیٹے عتیق کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر تینوں قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں، ملزمان کو عتیق کے کردار پر شک تھا۔

ملزمان خاندان سمیت زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پزیر تھے جو قتل کی واردات انجام دینے کے بعد خاندان سمیت فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیو کراچی، کانسٹیبل عرفان کے قتل کے 4 ملزمان گرفتار

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین