آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ


پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک تمام قسم کے وار ہیڈز لے جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سینئر دفاعی افسران، انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے آرمی اسٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔

انہوں نے اسٹریٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹیجک فورسز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔

قومی خبریں سے مزید