• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 16ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد اور چاکیواڑہ سے 4ملزمان محمداسد، محمد دانش، راشد عرف راکااورعلی ماویہ کو گرفتارکیا جو مسلح لوٹ مار اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، فیروزآباد اور کھارادر سے 3ملزما ن فرحان، عبدالخالق عرف کالو اورمشتاق کھوسہ کو گرفتارکیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گلشن معمار، الفلاح، ماڈل کالو نی، ناظم آباد اور فیروزآباد سے منشیات فروشی میں ملوث 9ملزمان عبدالباری، شیر رحمان عرف پہلوان، رحیم خان،جنت گل، شہروز راؤ ، عرفان، کامرا ن احمد، محمد اقبال اور محمد اکبر کوگرفتار کیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی، تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین