• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کو گھر بیٹھے آن لائن سرکاری نرخ پرپھل اور سبزیاں ملیں گی

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)کراچی والوں کے لئے خوشخبری ‘اب گھربیٹھے سرکاری نرخ پر پھل اور سبزیاں ملیں گی ‘بڑے سپر اسٹورز پر سبزی اور پھلوں کی فروخت کے بعد اب گھروں تک آن لائن سبزی و فروٹ کی ترسیل موبائل ایپ کے ذریعے سرکاری قیمت پر کی جائے گی ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مہنگائی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سبزی وفروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مناسب داموں پر گھروں تک سبزی وفروٹ کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے لئے کمشنر آفس سے نجی شعبے کی کمپنیوں سے 6 فروری تک پیشکشیں طلب کرلی ہیں ، کمشنر کراچی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روزقبل کمشنر کراچی نے اپنے دفتر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی حکمت عملی بنانے پر اجلاس منعقد کیا تھا، اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کےچیئرمین علی احمد جوکھیو ، وائس چیئر مین محمد آصف اور کئی ڈیجیٹل ایپ کمپنیوںکے نمائندوں نے شرکت کی تھی ، اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ بات طے کی گئی کہ عوام کو بہترین اور کم قیمت پر گھر تک سبزیوں و فروٹ کی فراہمی کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی تاکہ مہنگائی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔
تازہ ترین