• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور نے سابق شوہر کو ’مائی ہیرو‘ کہہ دیا

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

View this post on Instagram

My Hero

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on


نور کی حالیہ پوسٹ نے ان کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے کہ  کیا وہ عون سے دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا شادی کر چکی ہیں۔


عون چوہدری کی شیئر کردہ تصویر پر نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ماشاءاللہ، اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی نور کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: نور نے پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کردی

دو سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ نور نےولی حامد سے خلع لے لی

37 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔

اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔

تازہ ترین