• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کا اجاگر ہونا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،راشد شفیق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسداد منشیات شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پانچ فروری کو لال حویلی کے باہرجلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومت کی ہر عالمی فورم پرکشمیریوں کا مقدمہ اجاگر کرنے پر امریکی صدر کی ثالثی اور عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کا اجاگر ہونا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ وہ پانچ فروری کے جلسہ کے حوالے سے لال حویلی میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
تازہ ترین