• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی، رکشہ چوری کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے نامعلوم ملزمان غریب رکشہ ڈرائیور کا رکشہ چوری کرکے فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو رکشہ چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ فیصل ٹائون اور الفلاح کا علاقہ گاڑی چوری کرنے والے ملزمان کا آسان ہدف بن گیا ہے اور آئے روز گاڑی کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

شاہ فیصل کالونی یوسی 12 میں مدنی مسجد کی گلی سے نامعلوم ملزمان رکشہ چلاکر گھر چلانے والے غریب شخص کا رکشہ چوری کرکے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو رکشہ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رواں مہینے 4 سرکاری گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں جن میں سے صرف ایک گاڑی ملی ہے۔

دوسری جانب شہر میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تازہ ترین