• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا دعوت نامہ ناراض گروپ کو پھر موصول

وزیراعلیٰ پنجاب کا دعوت نامہ ناراض گروپ کو پھر موصول


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروپ کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب سیہڑ کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کو ناراض گروپ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں مؤخر ہوگئی تھی۔

رکن ناراض گروپ نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اپنے حلقوں کے مسائل رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے، اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ، ہم تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، ہم نے ڈیڑھ برس میں وہ کام کیے جو سابق حکومتیں برسوں میں نہیں کرسکیں، اب نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کو صحت کارڈز دیے جائیں گے، جبکہ وکلاء کنونشن میں پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین