• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کو پولیو کے سواعوام کا کوئی مسئلہ نظر ہی نہیں آرہا‘ ڈاکٹر محمدیونس

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمدیونس دانش نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو پولیو کے سواعوام کا کوئی مسئلہ نظر ہی نہیں آرہا‘ شہری اس وقت مسائل کی دلدل میں پھنسے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن افسوس ان کا کوئی پرسان حال نہیں‘ 35 سے 40 لاکھ آباد ی پر مشتمل ضلع حیدرآباد کے عوام مضر صحت پانی پینے‘ جگہ جگہ غلاظت اور کچرے کے ڈھیروں‘ گندے پانی کے جوہڑوں میں گھرے ہوئے ہیں‘ سڑکیں تباہ حالی کا نقشہ پیش کررہی ہیں‘ خستہ حال پھلیلی پل ہر روز حادثات کا باعث بن رہا ہے‘ پرائس کنڑول کمیٹیوں کی بدانتظامی کے سبب ذخیرہ اندوز اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں من مانی اضافہ‘ سرکاری اسپتالوں میںادویات کا فقدان‘ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی‘ ٹریفک کا اژدھام‘ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور واسا کی آنکھ مچولی فنڈز کی عدم فراہمی کا رونا اور مگرمچھ کے آنسو بہاکر گرانٹ کے نام پر فنڈز کی لوٹ کھسوٹ کے منصوبے‘ پیدائش اور اموات کے سر ٹیفکیٹ کی من مانی قیمتوں کی وصولی‘ گیس‘ بجلی اور پانی کی لوڈ شیڈنگ‘ سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی اور کئی کئی افراد کی تدفین جیسے بنیادی مسائل ضلعی انتظامیہ کو نظر نہیں آرہے۔
تازہ ترین