• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا خصوصی انٹرویو آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ ”پاکستان سوپر لیگ“ کا ایونٹ پاکستان میں منعقد ہونے سے فرنچائزرز اور سرمایہ کاروں کے حالات بہت زیادہ بہتر ہوجائیں گے۔ بالآخر وہ وقت آگیا ہے جب پی ایس ایل کی ٹیمیں اپنے پرستاروں کے درمیان کھیلتی نظر آئیںگی۔ لاہور قلندر لاہور میں، کراچی کنگز کراچی میں، ملتان سلطان ملتان میں اپنے حریف کے خلاف مدِ مقابل ہو گی تو نا صرف ٹیموں کا جوش عروج پر ہوگا بلکہ شائقین کرکٹ بھی بہت زیادہ انجوائے کریں گے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ میزبان دانش انیس کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تو پی ایس ایل کے صرف دو مقام تھے جو اب بڑھ کر چار ہوگئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہم سب بہت پُر جوش ہیں کہ پاکستان میں ہر سال کھیل کے میدانوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے نا صرف کرکٹ کے پرستاروں بڑھ رہے ہیں بلکہ پی ایس ایل کیلئے بھی بہت زیادہ سپورٹ مل رہی ہے۔ قوی اُمید ہے کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ وسیم خان کا خصوصی انٹرویو اتوار کی شام چار بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ سے اور رات8بجکر5منٹ پر ”جیوسوپر“ سے نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین