• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پارک کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ 32 گاڑیوں کو جرمانہ

پشاور ( وقائع نگار )کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مین صدر روڈ،ارباب روڈ میں غیر قانونی مقررہ حدود سے باہر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 گاڑیوں کو تحویل میں لیکر جرمانہ کردیا جن میں موٹر کار اور موٹرسائیکل شامل تھیں۔کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ہمراہ صدر میں روڈ پر پارکنگ فیس کے خاتمہ کے بعد غیر قانونی پارکنگ اور مقررہ حدود سے باہر گاڑیاں پارک کرنے پر کارروائی کررہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔شکایات موصول ہورہی تھی کہ صدر میں غیر قانونی اور مقررہ حدود سے باہر پارکنگ رکھی جاتی ہے جس سے لوگوں کو آ مدورفت میں مشکلات ہے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غلط پارکنگ کرنے پر بتیس مالکان کی گاڑیوں کو تحویل میں لیکر جرمانہ کیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ صدر روڈ پر پارکنگ کے لئے مقرر کردہ لائن والی حدود استعمال کریں اس سے باہر گاڑی کھڑی نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس حکام موقع پر کارروائی عمل میں لائیگی۔
تازہ ترین