• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحے کے زور پر لوٹنے اور چوری کی 53 وارداتیں، گاڑیاں، موٹرسائیکل، طلائی زیورات، موبائل و نقدی غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کوسید محمد مسلم کاظمی نے بتایا کہ میرا موبائل فون گھر سے چوری ہو گیا۔تھانہ رتہ امرال کو عثمان جیلانی نے بتایا کہ ڈھوک حسو میں میرے پراپرٹی ڈیلنگ اورگاڑیوں کے دفتر کے تالے توڑکرنامعلوم چور ایل سی ڈی چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ وارث خان کو نعمان نے بتایا کہ آریہ محلہ میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو راشد نے بتایا کہ میری بہن زاہدہ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور دو موبائل ، ڈرل مشین اور دیگر گفٹ وغیرہ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ وارث خان کو نرجس فاطمہ نے بتایا کہ گھر جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے پرس چھین کرفرارہوگیا جس میں 3500روپے اور موبائل تھا۔تھانہ وارث خان کو محمد وسیم اورمحمدعثمان نے بتایاکہ نامعلوم چور بے نظیربھٹوہسپتال سے ان کےموبائل چوری کر کے لے گئے۔تھانہ بنی کو وقار احمد نے بتایاکہ کوئی نامعلوم چور میرے کمرے سے میرا موبائل فون چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکوارسلان نے بتایاکہ کام ختم کر کے سکستھ روڈ پہنچا تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل اور 36ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محسن عبداللہ نے بتایا کہ فیض آباد کے قریب کھڑا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل اور 10ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکو واجد محمود نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 6ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ سے عامرکی بیوی پرس،صائمہ اورفیاض کےموبائل فونزنامعلوم چورچوری کرکے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو احسان نے بتایا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 15ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو وقار شاہ نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 6 تولے وزنی طلائی زیورات اورنقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو کامران نے بتایا کہ 3نامعلوم ملزمان میرے مکان سے اسلحہ کی نوک پر 35ہزار روپےچھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو عامر ظفر نے بتایا کہ کوئی نامعلوم ملزم گاڑی کے شیشے توڑ کر میرا لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ صادق آبادکو نسیم نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا پرس چھین کر فرار ہو گئےجس میں 15ہزارروپے ، ایک موبائل اور طلائی بالیاں تھیں ۔ تھانہ نصیرآبادکو محمد الطاف نے بتایاکہ نامعلوم چورمیراموبائل اور5ہزارروپے دوران سفر چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو شاہ زیب صغیرنے بتایا کہ میں دفتر سے گھر کی طرف جارہاتھاکہ4 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے گلی میں روک لیاا ور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر6لاکھ 71ہزار 600روپے اور موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو عابدعلی نے بتایا کہ میں اپنی دکان میں موجودتھاکہ 3 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار آئے جو مجھ سے 28ہزارروپے زبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کوسعیداحمد قیصرنے بتایا کہ میں اپنے گھر کی طرف جارہاتھاکہ2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں مجھے روکا اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور 35سوروپے زبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو سکندرحیات نے بتایا کہ میں اپنی دکا ن میں موجودتھاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سواردکان پرآئے اوراسلحہ کی نوک پرمجھ سے 2موبائل اور40 ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کوشاھداقبال نے بتایا کہ میری بیٹی بطور مہمان گھرآئی ہوئی تھی کہ2 نامعلوم عورتیں کام کے بہانے آئیں جو میرے گھر سے ڈائمنڈسیٹ اوردیگرجیولری مالیتی35لاکھ روپے چوری کرکے لے گئیں۔تھانہ صدربیرونی کو محمد انور خان نے بتایا کہ پیدل گھر جا رہا تھا جب میں گھر کے قریب پہنچاتو 2نوجوان لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اوراسلحے کی نوک پر 75ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو طارق خان نے بتایا کہ ساگری سٹاپ کے قریب تو2نامعلوم موٹرسائیکل سوارلڑکے اسلحے کی نوک پر زبردستی مجھ سے 17ہزار 500روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کوعاقب جاوید نے بتایاکہ 2نامعلوم موٹر سائیکل مجھ سے میرا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں میرا شناختی کارڈ اور کچھ نقدی اور موبائل فون تھا۔تھانہ روات کو معین بخاری نے بتایا کہ ریلوے مانکیالہ اسٹیشن پل پر پہنچا تو مجھے 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مجھے گن پوائنٹ پر روک لیا اورمجھ سےقیمتی موبائل ، 5500روپے،شناختی کارڈ ، دیگر ضروری کاغذات اوراے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ملزموں نے مجھ پر تشد د بھی کیا ۔تھانہ روات کو محمد جواد خان نے بتایا کہ میں صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکلا تو 2ڈاکوؤں نے میری بائیک کو دھکا دیا جس سے میں گر گیا ڈاکومجھ سے میرے 2 موبائل اور10ہزارروپے گن پوائنٹ پرچھین کرفرارہوگئے۔تھانہ روات کو شکیل احمد نے بتایا کہ میں پنجاب پولیس ڈولفن فورس راولپنڈی میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوں اور عارضی رہائش موہڑہ جمعہ میں ہے اپنے موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ سردار مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر 2لڑکے آئے اور مجھے روک لیا ایک نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور دوسرے نے مجھ سے زبردستی میرا بٹوا اور موبائل فون چھین لیا میرے بٹوے میں میرا اصل شناختی کارڈ ،اصل محکمانہ کارڈ تھا وہ بھی ساتھ لے گئے اور5ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔تھانہ چونترہ کو نفیس فرزند نے بتایا کہ چک بیلی خان بازار میں ابن نفیس کے نام سے کریانہ سٹور بنا رکھا ہے جہاں دولڑکے آئے جواسلحہ کی نوک پر15ہزارروپے اور کاونٹر پر پڑا ہوا موبائل جبکہ موبائل فون اورسگریٹ تقریباً20ڈبیاں اورموبائل فون کارڈ چھین کرفرارہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے ایک گاڑی اورموٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔تھانہ شالیمار پولیس کو عمر زبیر نےبتایا کہ اس نے اپنی موٹر سائیکل نمبر اے این پی 017 ایف ٹین مرکز میں پارک کی، جسے نامعلوم چور لیکر فرار ہو گیا ۔تھانہ مارگلہ کوعظمت اللہ نے بتایا کہ چار نامعلوم افراد نے کرائے پر میری گاڑی نمبر زیڈ وائی 508بک کی اور بتایا کہ ہم اسلام آباد فیصل مسجد جانا چاہتے ہیں، فیصل مسجد کی پارکنگ میں میں نے گاڑی پارک کی تو انہوں نے مجھے مسجد کے اندر آنے کو کہا اور میری گاڑی غائب کر لی۔
تازہ ترین