• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نالے میں گرنے والی بچی کی تلاش آج بھی جاری

کراچی میں گزشتہ روز سائٹ ولیکا کے قریب نالے میں گر کر ڈوبنے والی بچی کی تلاش کے لیے پاکستان بحریہ کے غوطہ خوروں نے آج آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈوب جانے والی 4 سالہ فاطمہ دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ نالے میں گر گئی، جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرنا شروع کیا تھا۔

گزشتہ روز آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا اور بچی کو تلاش نہیں کیا جا سکا تھا، بعد میں بچی کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

صبح سویرے نیوی کے غوطہ خوروں نے سائٹ ولیکا پہنچ کر حادثے سے متعلق اہلِ علاقہ سے معلومات لیں اور نالے کا جائزہ لینے کے بعد بچی کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان کے گندے نالے سے لڑکی کی لاش برآمد

یہ بھی پڑھیئے: PUBG نے نوجوان سے نالے میں تیراکی کروادی

بچی کے والد عظمت خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے بر وقت نہیں آئے ورنہ بچی کو نکال لیا جاتا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نالے کے اوپر پکا پل بنایا جائے اور کناروں پر دیواریں بنائی جائیں، اس سے قبل بھی کئی بچے نالے میں گر چکے ہیں۔

تازہ ترین