• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی’بیڈ بوائز فار لائف‘ کا راج

باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی’بیڈ بوائز فار لائف‘ کا راج


برائی کے خلاف سر گرم 2 دوستوں کا مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ ول اسمتھ اور مارٹن لارنس کی جاسوسوں کے روپ میں فلم ’بیڈ بوائز فار لائف‘نے مزید 5 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کما لیئے، یہ فلم بیڈ بوائز کا سیکوئل ہے جو 17 سال بعد آیا ہے۔

یونی ورسل اسٹوڈیوز کی پہلی جنگ عظیم کے ڈرامے پر بنی فلم ’نائنٹین سیونٹین‘ نے بھی اپنی پیش رفت جاری رکھی، فلم نے اس ہفتے ڈھائی ارب روپے بٹورے،مجموعی طورپر فلم 100 ملین ڈالر کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔

تیسرے نمبر پر بھی یونی ورسل اسٹوڈیوز کی فلم ’ ڈو لٹل‘ رہی،175 ملین ڈالر یعنی 27 ارب روپے کی خطیر رقم سے بننے والی یہ فلم اس ہفتے تقریباً دو ارب کمانے میں کامیاب رہی۔ 

تازہ ترین