• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا کوئی آرڈیننس واپس نہیں لیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب کا کوئی آرڈیننس واپس نہیں لیا گیا، نیب آرڈیننس 4 ماہ تک موجود ہے توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت پر 4 ہفتے کا وقت گزر چکا ہے، شریف فیملی کی جانب سے نواز شریف کی میڈيکل رپورٹس کے بجائے ، پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گيا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نوازشریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت مانگی ہے، ان سے پوچھا ہے کہ جس علاج کیلئے آپ گئے ہیں وہ بتائیں کتنا ہوا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اظہار رائے کو آج کے دورمیں روکا ہی نہیں جاسکتا نہ ہی ہماری حکومت کی ایسی سوچ ہے، حکومت کوئی ایسا قانون نہیں بناسکتی جس کی معاشرے میں پذیرائی نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ لندن سے نوازشریف کی جو رپورٹس بھیجی گئی ہیں اس میں دراصل میڈیکل رپورٹس کوئی نہیں، پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے، رپورٹس اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔

تازہ ترین