• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طلبا کا معاملہ چینی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، دفتر خارجہ

پاکستانی طلبا کا معاملہ چینی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طلباء کا معاملہ بیجنگ کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں پاکستانی مشنز الرٹ ہیں اور پاکستانیوں سے تعاون کررہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ووہان میں موجود طلبا اور اہلخانہ سے مکمل طور پر رابطے میں ہیں ۔

دفترخارجہ کے مطابق چینی حکام اور چین میں پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل چین میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں جلد ازجلد یہاں سے نکالا جائے۔

ووہان میں موجود طلبا و طالبات نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور اس بات کی تصدیق کی پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے ان سے رابطہ کرلیا ہے۔

ایک طالبہ حفصہ طیب نے کہا کہ پہلے تو ہم پریشان تھے، جب سے سفارتخانے نے رابطہ کیا ہے مطمئن ہیں، پاکستانی حکومت اور سفارتخانہ ہم سے بہت تعاون کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ حکومت مدد کو پہنچی ہے، دوسرے ممالک کے سفارتخانے اپنے لوگوں کو ووہان سے نکال رہے ہیں۔

تازہ ترین