• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے کے گرفتارڈرائیورکی ضمانت منظور

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمدنےامریکی سفارت خانےکی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق خاتون کیس میں گرفتار ڈرائیور امجد زمان کی ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے ۔ پیر کو پولیس کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ ملزم کے اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ٹریفک پولیس کا بیان بھی ریکارڈکرایا گیا ۔ واضح رہے کہ ملزم امجد زمان امریکی سفارتخانے کی گاڑی چلا رہا تھا جس دوران فیصل چوک پرکارکو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
تازہ ترین