• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 2294 شہداء کی ایک اور یادگار کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سینٹرل پولیس آفس میں تعمیر کردی گئی ہے، جس کا افتتاح آج آئی جی سندھ سید کلیم امام کریں گے، سی پی او میں ان دنوں عمارت کی تزئین و آرائش کا کام اختتامی مرحلے میں ہے۔

اس دوران اس تاریخی عمارت میں جدیدیت کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کے شہداء کی خوبصورت یادگار کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ سے سی پی او کی عمارت میں داخل ہوتے ہی مرکزی گیٹ کے ساتھ ہی شہداء کی یادگار تعمیر کی گئی ہے جس کے چبوترے کے دونوں طرف سندھ پولیس کے اب تک شہید ہونے والے ہر عہدے کے لگ بھگ افسران 2294 ملازمان کے نام، عہدے، شہادت کی تاریخ اور علاقہ درج ہے۔

اس سے قبل سندھ پولیس کے شہداء کی یادگار گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ہے۔

ماضی میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کرنے والی شخصیات کو پولیس کے شہداء کی یادگار پر حاضری کے لیے الگ سے پروگرام ترتیب دینا پڑتا تھا۔

اے ای جی ویلفیئر پیر محمد شاہ کے مطابق سندھ پولیس ہیڈ آفس کا دورہ کرنے والی شخصیات یہاں پہنچتے ہی سب سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی گئی یہیں پر متعلقہ شخصیات کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائےگا جس کے بعد شخصیات کے دورے کی دیگر کارروائی ہوگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس یادگار پولیس شہداء کا افتتاح پیر کو ہونا تھا مگر وزیراعظم عمران کی آمد کی وجہ سے افتتاح آج تک ملتوی کردیا گیا۔

جس کے لیے ایک خاص پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، انسپکٹر جنرل پولیس سید کلیم امام یاد گار شہدا کا دوپہر کو افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین