• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DIG خادم حسین رند,SSP ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار

سندھ پولیس کے 2 افسران کے تبادلے غیر قانونی قرار


سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اورایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دے دیئے۔

ممتاز سماجی رہنما جبران ناصر کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست کی سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے دونوں افسران کے تبادلوں کو غیر قانونی قرار دے دیا اور حکم دیا کہ آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تبادلوں میں سندھ پولیس ایکٹ کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،

فیصلے میں کہا گیا کہ سندھ حکومت افسران کے تبادلے کے لیے آئی جی سندھ سے مشاورت کی پابند ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے دونوں افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔

تازہ ترین