آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خضدار میں لیویز موبائل پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

خضدار میں لیویز فورس کی موبائل وین پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

لیویز کی موبائل ٹیم معمول کی گشت پرخضدار کے علاقے صالح آباد سے گزر رہی تھی اس دوران ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

مشکوک شخص نے لیویز فورسز پر فائرنگ کر دی، جس پر لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے مشکوک شخص کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت مجیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید