• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 سال قبل ہماری فوج بھارتی جہاز اور عوام ڈرون گرا رہے تھے: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارت سے متعلق حالیہ اور ماضی کی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1 سال قبل پاک فوج نے بھارت کے 2 رافیل سمیت کئی جہاز گرائے تھے اور دیہات میں ہمارے لوگ ڈرون گرا رہے تھے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1 سال قبل پاکستانی قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو اس کی ’اصل حیثیت‘ کا اندازہ ہوا، 22 اپریل کو بھارت نے ایک فالس فلیگ آپریشن کیا اور اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے واضح کیا کہ اگر کوئی ثبوت ہے تو فراہم کیے جائیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ مئی کے آغاز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور دفاعی سطح پر صورتِ حال کشیدہ رہی، پاکستانی افواج نے بھارتی طیاروں کا جواب دیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اُنہوں نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے وہ حرکت نہیں کی جو بھارتی میڈیا نے کی، بھارت کے میڈیا نے پروپیگنڈا کیا کہ کراچی پورٹ کو نشانہ بنایا ہے، ہماری نیوی تیار کھڑی تھی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک جنگ کا شوقین ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع 1947ء سے جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 10 جنوری 1972ء کو ملتان میں سائنس دانوں کو بلایا تھا، شہید بھٹو نے کہا تھا کہ ہم ایٹمی طاقت بنیں گے، میزائل پروگرام شہید بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید