پشاور( لیڈی رپورٹر) وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئرنائب صدرآسیہ جہانگیر خان نے مسز فطرت الیاس بلور کی وویمن چیمبرمیں بے جا مداخلت پراحتجاجاًاستعفیٰ دیدیا۔اپنے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ فطرت الیاس بلور جن کے پاس وویمن چیمبرمیں کوئی عہدہ نہیں ،کی مسلسل مداخلت انکے کام میں خلل کاباعث تھا جس کی وجہ سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ہےان کاکہناتھاکہ فطرت الیاس بلور وویمن چیمبرکی فنانس کمیٹی پراپنی اجارہ داری چاہتی تھی کمیٹی میں میری شمولیت پربھی فطرت الیاس نے اعتراض کیاآسیہ جہانگیرجوکہ سابقہ نگران صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئراینڈ وویمن امپارمنٹ رہ چکی ہیں ،نے مزید کہاکہ انہوں نے بحیثیت نگران وزیرخواتین کے حقوق کےلئے کام کئے وہ عملی کام پریقین رکھتی ہیں ایسے حالات میں کہ جہاں آپ کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے جائیں ، وومن چیمبرمیں سینئرنائب صدرکاعہدہ اپنے پاس رکھناوقت کاضیاع ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔