متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے اضافی وزارت مانگنے کی تردید کردی۔
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے کسی سے وزارت ک مطالبہ نہیں کیا۔
عامر خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اضافی وزارت مانگنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر سراسر بے بنیاد ہے، ایم کیو ایم پاکستان کو وزارت نہیں بلکہ کراچی کا حل چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کسی وزارت کی فرمائش نہیں کی گئی۔
قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے ایک اور وزارت مانگ لی تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ پہلے امین الحق کو وزارت دیں پھر واپسی ہوگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر حکومت نے وزارت دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔