• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی خاتون افسران نے ملک کا نام روشن کردیا

جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) پر تعینات  پاکستانی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبران کو پہلی بار  ’یو این میڈل‘ سے نوازا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت انفارمیشن کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن پر تعینات پہلی بار پاکستانی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبروں کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر اور کیپٹن کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی 15 خواتین افسران کو میڈل دیئے گئے۔

وسطی افریقی ملک کے ایک صوبے جنوبی کیو میں واقع اڈکیو میں منعقدہ ایک  تقریب میں خواتین افسران کو ان تمغوں سے نوازا گیا۔

عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی خواتین پر مشتمل ٹیم  گذشتہ سال جون میں تعینات  کی گئی تھی۔

 15 خواتین افسران کی ٹیم میں ماہر نفسیات، ٹراماایڈوائیزر، پیشہ ورانہ تربیت کے افسران، صنف ایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسیں، آپریشن افسران، انفارمیشن افسر اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن میں شامل خواتین افسران نے اپنی تعیناتی کے دوران کمیونٹی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔

تازہ ترین