• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا ہاکی اسٹیڈیم زمین بوس


روس میں اسٹیڈیم زمین بوس کردیا گیا، لمحوں میں ڈھیر ہوتے اسٹیڈیم کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیے گئے۔

کئی منزلہ بلند و بالا عمارت کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں اُنہیں گِرانے کے لیے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔کُچھ ایسے ہی مناظر روس میں دیکھے گئے جب ایک اسٹیڈیم دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے پُرانے ہاکی اسٹیڈیم کو گِرانے کے لیے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور ڈگر مشین کے ذریعے اسٹیڈیم کی عمارت کو گِرانا تھا تاہم اِس دوران اسٹیڈیم کی چھت اچانک گِری اور یوں پورا اسٹیڈیم لمحوں میں زمین بوس ہوگیا جبکہ اچانک اسٹیڈیم کی چھت گرنے کی وجہ سے کام کرتا ایک مزدور جہاں زد میں آنے سے بال بال بچا وہیں ایک مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم کے اچانک پورے گِر جانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین